top of page

فیصلہ آپ کا

فیصلہ آپ کا !!

آپ پہلے مسلمان ہیں یا کسی سیاسی جماعت کے پیروکار


عمران خان کے ریاست مدینہ کی طرز پر کئیے گئے عملی اقدامات۔


بغض عمران میں میڈیا نے یہ سب کچھ اس انداز میں نہیں بتایا جیسا بتانا چاہئیے تھا۔ وہ لوگ جو مدینہ کی ریاست کا طعنہ دیتے ہیں ان سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ایک بار یہ تحریر مکمل پڑھ لیں اور پھر فیصلہ کریں۔ عمران خان کے یہ اقدامات مغرب کو کسی صورت قبول نہیں۔


جو کہتے ہیں کہاں ریاست مدینہ بنی ہے جانئیے مکمل حقائق


●(1) رحمت اللعالمین کمیٹی بنی ہے


●(2) رحمت اللعالمین وظائف پاکستان میں پہلی بار جاری کئیے گئے


●(3) قادیانی چینل بند کروا دیا گیا مرزائی چینل جو نواز شریف کے دور حکومت میں (Asiasat ) سیٹلائٹ پر چلتا تھا


●(4)پاکستان میں پہلی بار یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے


●(5) پاکستان میں پہلی بار اسمبلیوں کے اندر خاتم النبیین کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور ہر جگہ پر لازمی قرار دیا گیا ہے


‏●(6) جنسی زیادتی کیسز میں سخت سزائیں کی قرارداد منظور کی گئی ہیں اسمبلیوں کے اندر سخت قوانین بنائے گئے ہیں


‏●(7) مساجد میں علماء کو تنخواہیں دی جارہی ہیں اور( KPK) میں ہزاروں آئمہ مساجد کو سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں


‏●(8) پاکستان میں پہلی بار 120 کے قریب لنگر خانے بنائے گئے ہیں جو لوگ غریب ہیں انہیں فری میں دنیا کی ہر سہولت دی گئی ہے 3 وقت کا کھانا بھی شامل ہے


●(9) پاکستان میں پہلی بار عورت کو وراثتی حقوق دئیے گئے ہیں اور ان کیلئے نیا قانون بنایا گیا ہے عورت کو اس کا وراثتی حق دیا جارہا ہے بمعہ سرکاری وکیل


●(10) پاکستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے سلیبس میں کالجوں میں مسٹر چپس کو ختم کرکے (نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی سیرت کا مضمون شامل کیا گیا ہے


●(11) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مدینہ کی طرز پر وزیراعظم عمران خان کے حکم پر 6 سے 8 ویں تک کی کلاس میں ختم نبوت کا مضمون شامل کیا گیا ہے


●(12) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 73 سالہ تاریخ کے بعد وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قرآن کریم کے اوراق پر ٹیکس زیرو کردیا گیا ہے


●(13) پاکستان میں پہلی بار تعلیم کو ایک نصاب بنایا ہے گیا ہے اب مدرسہ کا بچہ بھی سپریم کورٹ کا جج بن سکے گا ، ڈی پی او بن سکے گا اور وزیراعظم بن سکے گا


●(14) وزیراعظم عمران خان کے حکم پر انٹرنیٹ کی جنسی ویب سائٹ پورن ڈارک ویب سائٹ بلاک کی گئی ہیں


●(15)فحاشی کے کلچر کو ختم کرکے اسلامی رہنماؤں کے ڈرامے پی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کروائے ارتغرل غازی اور صلاح الدین ایوبی پر ڈرامہ مکمل ہونے کے قریب ہے

●(16) عمران خان کےحکم پر ریاست مدینہ کی طرز پر پنجاب اسمبلی میں اور خیبر پختون خواہ اسمبلی میں صحابہ کرام کی گستاخی کرنے پر سخت سزائیں بل پاس کروائے گئے ہیں


●(17) عمران خان نے اسلاموفوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں نبی کریم (ص) کی شریعت کا مقدمہ لڑا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی گستاخی کیخلاف مقدمہ لڑا


●(18) منافقوں نے مذاق اڑایا آج عمران خان نے وہ مقدمہ جیت لیا100سالہ تاریخ کے بعد اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کیخلاف دن ڈکلئیر کردیا گیا ہے


●(19) 40 سال بعد امت مسلمہ(OIC) کو قومی اسمبلی میں اکٹھا کردیا ہے امت مسلمہ کا موجودہ تاریخ کا عظیم لیڈر بن کر ابھرا تمام عالم اسلام کو اکٹھا کردیا


●(20) عمران خان کے حکم پر ریاست مدینہ طرز پر نکاح نامہ ختم نبوت کا حلف شامل کرکے تمام علماء کرام کے دل جیت لئیے موجودہ دنوں میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے


سوچئیے گا ضرور کہیں آپ نادانستہ اسلام کے لئیے کام کرنے والے انسان کے مخالف تو نہیں جا رہے؟


اپنے آپ کو اس مکھی جیسا مت بنائیں جو سارا خوبصورت جسم چھوڑ کر صرف معمولی زخم پر ہی بیٹھتی ہے۔

bottom of page